ماڈل کے ساتھ سیلفی لینے والے مفتی عبد القوی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے برطرف

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے مفتی عبد القوی کو ان کی تصویریں معروف ماڈل اور فیس بک کی مقبول خاتون شخصیت قندیل بلوچ کے ساتھ سوشل میڈیا پر آجانے کے بعد کمیٹی سے بر طرف کر دیا۔
وزارت برائے مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ سرداریوسف نے مفتی عبدالقوی کو قومی علماءمشائخ کونسل کی رکنیت سے بھی برطرف کر دیا۔ مفتی عبد القوی کی تصاویر کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے نیشنل علما ءمشائخ کونسل کو بھیج دیا ۔
ترجمان نے کہا کہ تا اطلاع ثانی عبدالقوی کو رویت ہلال کمیٹی اور نیشنل علماءو مشائخ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماڈل کے ساتھ کئی سیلفیز کی روشنی میں مفتی صاحب کی قسمت کا فیصلہ قومی علماءمشائخ کونسل کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Clerics ruet i hilal membership suspended after viral selfies with qandeel baloch in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply