پاکستان علما کونسل کے چیرمین نے تحفظ نسواں بل کی حمایت کی

اسلام آباد: جہاں ایک طرف انسداد تشدد قانون برائے تحفظ نسواں2016کی مذہبی تنظیموں اور جماعتوں کی جانب سے زبردست مخالفت ہورہی ہے وہیں دوسری جانب ایک عالم دین نے اس قانون کی موافقت میں آواز بلند کر دی۔
پاکستان علما کونسل (پی یو سی) کے چیرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے پیر کے روز کہا کہ جو لوگ تعلیم نسواں کے مخالف ہیں ان کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔وہ لوگ عدم واقفیت کے بنا پر بول رہے ہیں ۔جبکہ تحفظ نسواں بل خواتین پر تشدد بند کرنے میں مددگار و معاون ثابت ہو گا۔مولانا اشرفی نے مزید کہا کہ کچھ علما کی جانب سے اس پر تنقید کا کوئی جواز نہیں کہ اس بل سے ملک کا خاندانی نظام تباہ ہو جائے گا۔
پی یو سی کے خواتین بازو اور مدسہ طالبات کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے روشن خیال عالم دین نے کہا کہ علما اور ملک کی مذہبی قیادت کو چاہئے کہ وہ کم و بیش تمام اصلاحی قوانین پر تنقید کرنے کا وطیرہ ترک کر کے ترقی پسند تجاویز پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام علماءکو تلقین کرتے ہیں کہ جہیز اور کئی دیگر سماجی برائیوں کو ملک سے ختم کرنے کے لیے تعلیم نسواں کے حق میں آواز بلند کر کے ذمہ دارانہ رول ادا کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cleric comes out in support of womens protection bill in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply