پاکستان کے چیف جسٹس نے پنجاب میں پولس انکاؤنٹرز کا ازخود نوٹس لے لیا

لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں ماؤرائے عدالت پولیس مقابلوں پر از خود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انسپکٹر جنرل آف پولس کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک سال کے دوران ہو ئے پولیس مقابلوں کی ایک ہفتہ کے اندرجامع رپورٹ پیش کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ دیں کہ ایک سال میں کتنے پولیس مقابلے ہوئے ، ان میں کتنے لوگمارے گئے اور کتنے پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ انہیں تمام مقابلوں کی رپورٹ جمع کروانے کے لیے 10 روز کا وقت دیا جائے لیکن عدالت نے استدعا کو مسترد کرتے ہوئے آئی جی کو سات روز کے اندر پولیس مقابلوں کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس نے شہر کے کئی اہم علاقوں بشمول سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی رہائش گاہوں کو جانے والے راستوں پر رکاوٹیں ہٹانے کا بھی حکم دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cjp takes suo motu notice of police encounters in punjab in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment