نواز حکومت میرے خلاف ریفرنس داخل کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی: چیف جسٹس کا سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد: پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے یہ انکشاف کر کے سنسنی پھیلا دی کہ سابقہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) حکومت سپریم جوڈیشیل کونسل میں ان کے خلاف ریفرنس لانے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔

چیف جسٹس نے سرکاری الیکٹرانک میڈیا پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے چیرمین کے طور پر ڈراما و کالم نویس عطاءالحق قاسمی کے تقرر کے حوالے سے مقدمہ میں پیش ہونے والے وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سکریٹری فواد حسن فواد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ حکومت میری منٹ منٹ کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھے ہوئے تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ مسٹر فواد اس قسم کی خفیہ میٹنگوں میں شرکت کرتے رہتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں کے نام بھی فرداً فرداً بتا سکتے ہیں جو ان کے خلاف ریفرنس داخل کرنے کی درخواستیں تیار کر رہے تھے ۔ان میں سے اب بھی کچھ حکومت میں ہیں اور کچھ باہر جا چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cjp says pml n govt planned to file sjc reference against him in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply