پاکستان کے چیف جسٹس نے خیبر پختون خوا میں ایک ہفتہ کے اندر تمام جعلی مطب بند کرنے کا حکم دیا

پشاور: سپریم کورٹ کی پشاور رجسٹری میں عوامی بہببود کے حوالے سے متعدد عذرداریوں کی بہ نفس نفیس سماعت کرنے والے پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خیبر پختون خوا حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر پورے صوبہ میں جعلی شفاخانوں اور عطائیوں اور نیم حکیموں کے زیر نگرانی چل رہے مطب بند کرادے۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہاکہ نیم حکیم واقعتاً خطرہ جان بنے ہوئے ہیںاور عطائیوں کے ساتھ ساتھ وہ بھی لوگوں کی جان سے کھیل رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے سربراہ سے سے معلو م کیاکہ انہیں کتنی تنخواہ ملتی ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں پانچ لاکھ روپے ماہانہ مشاہرہ ملتا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے حیرت سے کہا کہ یہ کیسا صوبہ ہے جہاں چیف سکریٹری کی تنخواہایک لاکھ80ہزار روپے ہے اور آپ کو پانچ لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں۔پینے کے صاف پانی کا معاملہٹھاتے ہوئے چیف جسٹس نے حکم دیا کہ صوبہ کے ہر جگہ کے پانی کا نمونہ چیک کیا جائے۔لیکن عدالت میں موجود افسران سے فوراً ہی کہا کہ آپ یہ نمونے کیسے چیک کریں گے جبکہ حکومت نے اس کے لیے کوئی لیباریٹری یا تکنیکی مشنری قائم ہی نہیں کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cjp orders closure of all bogus clinics across kp in a week in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply