سی آئی اے آفریدی کو جیل سے فرار کرانے میں ناکام

ماسکو: روس کی ایک خبر رساں ایجنسی اسپوتنیک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی سراغرساں ایجنسی سی آئی اے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو، جس نے امریکی افسروں کی القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن تک رسائی میں مدد کی تھی، جیل سے فرار کرانے میں ناکام ہو گئی۔ ایجنسی نے اس معاملہ سے وابستہ ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ آفریدی کو امریکہ کے حوالے کر دے۔ ذریعہ نے مزید بتایا کہ آفریدی کی رہائی اور حوالگی ایشیا میں سی آئی اے کی دیگر کارروائیوں کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔2011میں گرفتاری کے بعد آفریدی کو 2012میں ایک قبائلی عدالت نے ملک دشمن سرگرمیوں کے جرم میں 33سال قید کی سزا سنائی تھی۔تاہم بعد میں سزا میں تخفیف کر دی گئی تھی۔میڈیا کے رپورٹ کے مطابق آفریدی کو سلامتی کے خدشات کے باعث حال ہی میں پشاور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔تاہم ایک ذیعہ نے بتایا کہ ڈاکٹر کو جیل سے فرار کرانے کے منصوبے کے پیش نظر آفریدی کی جیل بدلی گئی ۔دریں اثنا سی آئی اے نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس نے آفریدی کو جیل سے فرار کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cia planned to break out shakil afridi from peshawar jail russian news agency in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply