پاکستان میں تبدیلی مذہب سے انکار کرنے پرایک عیسائی کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے؟

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کل ایک عیسائی نے کہا کہ مذہب تبدیل نہ کرنے پر کچھ لوگوں نے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے لیکن لاہور پولیس نے اس کے بیان پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ہاتھ حادثے میں کٹے ہیں۔
لاہور کے ماڈل ٹاؤن کی پولس سپرنٹنڈنٹ عمارہ اطہر نے ڈان کو بتایا کہ 25 سالہ عقیل مسیح نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی کہ 24 جون کو کچھ لوگوں نے اسلام مذہب قبول نہ کرنے پر اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دےئے۔ عقیل کو جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا۔کئی دن بے ہوش رہنے کے بعد اس نے منگل کو پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کے ہاتھ کاٹ لئے گئے۔
پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ عقیل کے ہاتھ فیکٹری میں کٹے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اسے ریلوے لائن پر پایا جہاں سے اٹھا کر اسے اسپتال لے جایا گیا۔مسیح نے بتایا کہ وہ حملہ آوروں کے نام نہیں جانتا۔ہاں اگر انہیں دیکھے گا تو فوراً ُ پہچان لے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Christian man alleges hands chopped off after conversion argument in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply