چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیے،170غنڈے گرفتار،مغوی پولس اہلکار بازیاب

لاہور:بدنام زمانہ چھوٹو گروہ کے تمام غنڈوں نے فوج کے سامنے خود سپردگی کر دی اور ضرب آہن کے عنوان سے کیے جانے والے راجن پور آپریشن کے آغاز میں یرغمال بنالیے جانے والے 24پولس اہلکار چھڑا لیے گئے۔ ہتھیار ڈالنے کے بعد چھوٹو گینگ کے کم از کم170غنڈوں کوحراست میں لے لیا گیا۔
ایک سینیئر پولس افسر نے پہلے ڈان کو بتایا تھا کہ چھوٹو گینگ یرغمال بنائے گئے ان پولس اہلکاروں کو اپنے بیوی بچوں کی حفاظت کے لیے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ راجن پور کے کچا علاقہ کو پوری طرح محفوظ بنانے کے لیے فوج نے تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے۔ےاہم فوج نے ابھی اس کارروائی کے حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا۔
اس نے ابھی تک یرغمال 24پولس اہلکاروں کو چھڑالیے جانےکے حوا لے سے بھی کوئی بیان نہیں دیا ہے اور اس معاملہ پر وہ لب دوزی کیے ہے جس سے ان پولس اہلکاروں کی کی بازیابی کے معاملہ پر شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔23روز تک جاری اس کارروائی میں1600سیکورٹی عملہ نے حصہ لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chotoo gang releases hostage policemen surrenders to army in rajanpur in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply