چینی طلبا پاکستان میں ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے اردو سیکھیں گے

اسلام آباد: جب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ شروع ہوا ہے ملازمتوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہو ئے ہیں۔ او ر اس میں پاکستان کے ہمسایہ دوست ملک چین کے طلبا بھی اب ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے اردو زبان سیکھیں گے تاکہ پاکستان آ کر منصوبے پر کام کر سکیں۔اس سے پہلے بھی چین کی پیکنگ یونیورسٹی میں 1951 سے اردو ڈیپارٹمنٹ قائم ہے جبکہ اس کے علاوہ ژیان اور گوانڑو یونیورسٹیز میں اردو لینگوئج ڈیپارٹمنٹ کام کر رہے ہیں اور چینی طلبا اردو سیکھ رہے ہیں۔
کیونکہ چین عرصہ دراز سے پاکستان میں بڑے منصوبوں پر کام کرتا چلا آ رہا ہے اس لیے چینی اس سے پہلے بھی اردو سیکھنے کی طرف متوجہ ہیں لیکن اب سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کے بعد تو اردو زبان سیکھنے کی افادیت سے تو کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔بیجنگ فارن ا سٹڈیز یونیورسٹی 2007 سے اردو سکھا رہی ہے اس یونیورسٹی سے اب تک دو گروپ اردو سیکھ کر ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں جبکہ اس وقت بھی 20 طلبا اردو سیکھنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ کچھ طلبا کو بیران ملک سکالر شپس بھی دی گئیں ہیں۔یہ یونیورسٹی طلبا کے درمیان ادبی مقابلے کراتی ہے۔پاکستان اور عوام کے بارے معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese students learning urdu in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply