چینی جنگی جہازوں کا قافلہ مشقوں کے لیے کراچی بندرگاہ میں لنگر انداز

کراچی: چینی بحریہ کا 3 بحری جہازوں چانگ چن، جنگژہو اور چاؤ ہو پر مشتمل ٹاسک گروپ خیرسگالی وتربیتی دورے پر ہفتے کو کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ۔ بندرگاہ پر ایک شاندار استقبالیہ تقریب کے دوران پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور چینی سفارتخانے کے عملے نے جہازوں کا خیر مقدم کیا۔چینی جہاز کے آمد کے موقع پر چینی بحریہ کے ایک دستے نے انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔اس کے بعد بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہنے چینی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایڈمرل نے جہاز کے عملے سے بات چیت بھی کی اور ان کی صلاحیتوں کی داد دی۔ عملے سے ملاقات کے بعد ایڈ مرل نے مشن کمانڈر ریئر ایڈمرل شین ہاؤ سے ملاقات کی، جوکہ اس بحری بیڑے کی قیادت کررہے ہیں۔نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہکا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے مستقبل کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے باعث بہت کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
اس بحری تربیتی دورے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے بحریہ کے باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ آپس میں مل جل کر کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔چینی بحری جہازوں کے افسران اور جوان اپنے قیام کے دوران پاکستانی ہم منصبوں سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ مزید برآں سینئر پاکستانی بحریہ اور و غیر فوجی حکام سے ملاقاتیں، آپریشنل و تربیتی سرگرمیاں اور متعدد پیشہ ورانہ اور سماجی امور پر بات چیت بھی اس دورے کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ دورے کے اختتام پر پاک بحریہ اور چینی بحری جہازوں کے درمیان سمندر میں مختلف مشقیں بھی کی جائیں گی۔ جس کے باعث دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ حاصل ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese navy warships dock in pakistan on four day visit in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply