کراچی میں چینی انجینئر کو نشانہ بنا کر کیے گئے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک شخص زخمی

کراچی:پولس کے مطابق کراچی کے گلشن حدید علاقہ میں ایک چینی انجینیر کو نشانہ بنا کر ریموٹ کنٹرول سے کیے جانے والے بم دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹف پولس راؤ انوار نے کہا کہ سندھی زبان میں ایک پمفلٹ جائے واردات سے بر آمد ہوا ہے جس میں سندھ کے قدرتی وسائل پر غیر ملکی کنٹرول کی مذمت کی گئی ہے۔
اس دھماکہ میں جو شخص زخمی ہوا ہے وہ اس چینی انجینیر کا ڈرائیور ہے جو اسی علاقہ میں رہائش پذیر ہے اور کسی سیکورٹی کے بغیر سفر کر رہا تھا۔ایس ایس پی انوار نے بتایا کہ چینی انجینیر کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔پولس نے علاقہ کی گھیرا بندی کر کے تحقیقات کے لیے جائے واردات سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے۔
اس دھماکہ میں پانچ سو گرام دھماکہ خیز مواد اور نٹ بولٹ استعمال کیے گئے تھے۔ قریب سے ہی گذرنے والے ایک ٹرک والے نے بتایا کہ سڑک پر کوئی ہری شے پڑی دکھائی دی تھی اور جیسے ہی اس چینی انجینیر کو لے کر ایک کالی کار وہاں سے گذری وہ شے دھماکہ سے پھٹ پڑی۔واضح رہے کہ سیکڑوں چینی ورکرز پورے پاکستان میں مختلف ترقیاتی پراجکٹوں بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری اور تھار کوئلہ پاور پراجکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese citizen targeted in karachi blast one injured in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply