چینی سفیر نے قریشی اور قیصر سے ملاقات کرکے مبارکباد دی

اسلام آباد: چینی سفیر متعین پاکستان یاؤ جینگ نے وزیر دفاع شاہ محمود قریشی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے پیر کے روز ملاقات کی اور ان دونون کو ان کے متعلقہ عہدوں کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور خطہ میں خوشحالی لانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل دن میں یاؤ جینگ نے وفاقی دارالخلافہ میں خارجہ دفتر کا دورہ کیا اور وہاںقریشی سے ملاقات کی۔اس کے بعد وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملے اور ان کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر بات کی۔

ملاقات کے دوران قیصر نے یاؤ جینگ سے کہا کہ وہ دونون ملکوں کے درمیان تعلقات کو نہایت درجہ بلندیوں تک لے جانے کے لیے کام کریں گے۔

قیصر نے یاؤ جیہنگ سے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے دوستی کے تمام امتحانات پاس کر لیے ہیں اور دونوں ممالک تمام بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور عزت پر مبنی ہوتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese ambassador meets foreign minister qureshi speaker asad qaiser in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply