چین کے وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آنے والے چینی وزیر اعظم وانگ یی نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت کئی باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونون لیڈروں میں دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی دینے اور علاقائی سلامتی و افغانستان میں امن عمل پر بھی گفتگو کی۔قریشی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہماری دوستی ہر کسوٹی پر کھری اتری ہے کہاکہ ہمیں پاکستان چین تعلقات پر فخر ہے ۔ چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی کہ چین سی پیک پراجکٹ کو ایک ترجیحی پراجکٹ سمجھنے کا پابند عہد ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے یہ کہہ کر بھی پاکستان کو تھپکی دی کہ پاکستان کی اقتصادیات کو مستحکم کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہے۔

اپنے پاکستان ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ چینی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان، رخصت پذیر صدر ممنون حسین، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے بھی ملاقات کریں گے۔توقع ہے کہ وہ صدر منتخب عارف علوی سے بھی ملیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinas foreign minister meets shah mahmood qureshi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply