چین کو اعتماد میں لے کر ہی سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے: وزیر اطلاعات فواد چودھری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پراجکٹ میں سعودی عرب کا ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر شامل کرنے کے حوالے سے چین کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

فواد چودھری پاکستان مسلم لیگ لیڈر اورسابق وزیر داخلہ منصوبہ بندی احسن اقبال کا ٹوئیٹ کے توسط سے کیے گئے اس سوال کا جواب دے رہے تھے، جس میں ان سے معلوم کیا گیاتھاکہ اس عظیم پراجکٹ میں ،جو کہ دو طرفہ ہے اور جس میں کسی بھی تیسرے ملک کی شمولیت سے قبل دونوں ملکوں کو متفق ہونا ضروری ہے ،سعودی عرب کو باقاعدہ شامل کرنے سے پہلے کیا چین کو اعتماد میں لے لیا گیا تھا۔

جواب میں چوقدھری نے لکھا کہ چین کی مرضی مانگی گئی تھی اور یہ کہ سی پیک کی توسیع چین اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس خطہ کی اقتصادی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔ اور تاریکی کے بادل چھٹ گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China taken into confidence over saudi arabia joining cpec information minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply