ایف اے ٹی ایف اجلاس میں چین و سعودی عرب نے پاکستان کی حمایت نہیں کی

اسلام آباد: پاکستان کو عالمی دہشت گردی میں مالی اعانت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیے جانے سے بچانے کے لیے پاکستان کو ایک نئی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔
یہ بات وزیر خزانہ رانا افضل خان نے فرانس کے دارالخلافہ پیرس میں حال ہی میں ہونے والے انسداد منی لانڈرنگ واچ ڈاگ فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے اجلاس میں اس معاملہ پر چین اور سعودی عرب کا پاکستان کی حمایت کرنے سے قدم پیچھے ہٹا لینے کے بعد کہی۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اراکین نے گذشتہ ہفتہ پاکستان کو ان ملکوں کی فہرست مین شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جنہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کافی اقدامات نہیں کیے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یکم مارچ کے بعد ہم ای اے ٹی ایف کے معاملہ پر غور و خوض کرنا شروع کردیں گے کہ اس ضمن میں کیا کچھ کیاجا سکتا ہے اور ہم کون سی حکمت عملی بنا سکتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ابھی ایسی کوئی فہرست موصول نہیں ہوئی جس سے یہ علم ہو سکے کہ اسے اس سمت کیا کرنا چاہیے اور یہ کہ کن اقدامات پر عمل آوری کی ضرورت ہے۔

Title: china saudi arabia withdraw support for pakistan at fatf | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply