چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نواز شریف کی تاریخی کامیابی ہے:شہباز

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو نواز شریف کی تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے،نوازشریف نے عزم، محنت اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے جب کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجرائبھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا جب کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا جب کہ سیاست میں شرافت اور شائستگی مسلم لیگ (ن) کا طر? امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیاست میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے اور اس کے لیے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے جب کہ نوازشریف کے ترقیاتی ویڑن کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China pakistan economic corridor plan nawaz sharif historical success in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply