چین سی پیک پراجکٹوں کی حفاظت کی خاطر بلوچ انتہاپسندوں سے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے

کراچی: فنانشیل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ چین چائنا ۔پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے جزو کے طور پر 60بلین ڈالر مالیت کے جن پراجکٹوں کی مالی مدد کر رہا ہے ان کے تحفظ کی کوشش میں پانچ سال سے زائد عرصہ بلوچ انتہاپسندوں کے ساتھ بہت خاموشی سے مذاکرات کر رہا ہے۔
ان مذاکرات کا علم رکھنے والے تین افراد نے اخبار مذکورہ کو بتایا کہ چین کے بلوچستان میں،جہاںسی پی سے متعلق کئی پراجیکٹ چل رہے ہیں، انتہاپسندوں سے برہ راست رابطہ ہے ۔ایک پاکستانی اہلکار کے مطابق چینیوں نے اس سمت کافی پیش رفت کر لی ہے۔اگرچہ علیحدگی پسند وقتاً فوقتاً حملے کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
نصف صدی سے ازئد عرصہ سے چین دیگر ملکوں کی گھریلو سیاستمیں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔لیکن یورپ ایشیا اورافریقہ میں تجارتی راستوں کے لیے ایک ”نئی شاہراہ ریشم“ بنانے کے لیے جو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اس کی حفاظت کے لیے وہ ایسا کرنے پر خود کو مجبور پاتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China in talks with baloch militants to secure cpec projects says ft in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment