چا بہار بندرگاہ معاہدہ محض تین ملکوں تک محدود نہیں:ایران

اسلام آباد: چا بہار معاملہ پر پیدا تنازع کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایران نے کہا ہے کہ ہندوستانی۔ افغانستان اور ایران کے مابین کیا گیا چابہار معاہدہ عمل ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور وہ صرف ان تین ملکوں تک ہی محدود نہیں ہے۔
یہاں انسٹی ٹیوٹ ف اسٹرئیٹجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس آئی)میں پاکستان ایران تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی سفیر متعین پاکستان مہدی ہنر دوست نے انکشاف کیا کہ اس ضمن میں تعاون کرنے کے لیے سب سے پہلے پاکستان کو پیش کش کی گئی تھی اس کے بعد چین کو کی گئی لیکن دونوں میں سے کسی نے دلچسپی نہیں دکھائی۔
آئی ایس ایس آئی میں ایک ریسرچ فیلو احمد صفی نے ایرانی سفیرہنر دوست کے حوالے سے کہا کہ معاہدہ اب بھی پاکستان اور چین دونوں کے لیے سامنے رکھا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ’ چابہار گودار کی حریف نہیں ہے‘۔سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ہی سسٹرپورٹس ہیں۔معاہدہ کھلا ہے ۔ہم نئے ساتھیوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
پاکستان ہمارا برادرانہ پڑوسی ہے اور چین ایرانیوں کا ایک بڑا پارٹنر اور پاکستان کا اچھا دوست ہے اور دونوں کا خیر مقدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کے دوران ہندوستان ایک اچھا دوست تھا اور یہ واحد ملک تھا جو پابندیوںکے دور میں بھی ہم سے تیل درآمد کرتا رہا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: chabahar not a rival to gwadar iranian envoy tells pakistan in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply