شہباز شریف اور چودھری نثار میں ہفتہ بھر میں پانچویں ملاقات، صورت حال ہنوز جوں کی توں

اسلام آباد: گذشہ ہفتہ چار ملاقاتیں کرنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)کے صدر شہباز شریف اور شاکی پارٹی رہنما چودھری نثار میں آج جمعرات کے رو ز پھر ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات پنجاب ہاو¿س میں ہوئی جہاں ذرائع کے مطابق دونوں لیڈروں نے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں لیڈروں میں آخری ملاقات اتوار کو ہوئی تھی۔جس میں دونوں لیڈروں نے ہونے والے عام انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی کو مضبوط کرنے کی راہیں تلاش کرنے سمیت مختلف پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔مزید بر آں دونوں لیڈروںکے درمیان جنوبی پنجاب سے پی ایم ایل این قانون سازوں کے حالیہ انحراف پر بھی تبادلہ خیال کیا۔راولپنڈی سے پی ایم ایل کے قدآور رہنما نثار اور پی ایم ایل کے اہم لیڈر نواز شریف میں گذشتہ سال جولائی سے ہی تعلقات کشیدہ ہیں۔

Title: ch nisar shehbaz meet once more discuss political matters | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply