محرم کے جلوسوں کے دوران پاکستان کے52شہروں میں سیل فون سروس معطل رہے گی

اسلام آباد: موصول اطلاع کے مطابق منگل اور بدھ کو محرم کے جلوسوں کے دوران پاکستان کی کم و بیش 52 شہروں میں سیل فون سروس معطل رہے گی۔ڈان نیوز کے مطابق صبح 8تا رات دس بجے سروس معطل رہے گی۔
سیل فون سروس خاص طور پر وفاقی دارالحکومت،تمام صوبائی راجدھانیوں، گلگت ،بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں معطل رہے گی۔کوئٹہ میں جلوسوں کی حفاظت کے لیے کم از کم 7000پولس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی (آپریشنز) ریٹائرڈ کیپٹن عارف نواز نے بتایا کہ لاہور میں 20ہزار پولس اہلکار خدمت پر مامور رہیں گے۔کراچی میںہزاروں ہزار پولس ،رینجرز اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکار ڈیوٹی پر رہیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cellphone services to be suspended across pakistan during muharram processions in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply