نگراں وزیر اعظم نصیر المک کی فوجی سربراہ جنرل باجوہ سے ملاقات

اسلام آباد :کارگذار وزیر اعظم ریٹائرڈ جسٹس نصیرالملک نے بدھ کے روز فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

فوجی سربراہ اور گذشتہ ہفتہ حلف لینے والے نگراں وزیر اعظم کے درمیان پہلی ملاقات میں فوجی سربراہ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو نگراں وزیر اعظم مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی اور ان کے تئیں نیک خواشات کا اظہار کیا، میٹنگ کے دوران ملک کی موجودہ سلامتی صورت حال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم دفتر میں ہونے والی اس میٹنگ میں پاکستانی فوج کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور رہے۔ریٹائرڈ جج جسٹس ملک کی یکم جون کو پاکستان کے ساتویں کارگذار وزیر اعظم کے طور پر حلف برداری کی گئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Caretaker pm justice r mulk meets army chief gen bajwa in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply