پاکستان میں جمہوریت پر قاتلانہ حملہ؟ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں عبوری نگراں حکومت ؟

اسلام آباد:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان میں فوجی ،عدالتی و آئی ایس آئی کی ساز باز سے جمہوریت کی ماؤ رائے عدالت ہلاک کرنے یا اسے خودکشی پر مجبور کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ 2018میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک” نئی، شفاف“ نگراںقومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو آئندہ3 سال تک مملکت کا نظام چلائے گی۔ اس حکومت کی قیادت،جس کا قیام ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے عمل میں لایا جارہا ہے، ممکنہ طور پر رٹائرڈ جنرل راحیل شریف کریں گے۔
اس حکومت کے اغراض و مقاصد میں : ملک میں بلا تفریق احتساب، صدارتی نظام کا نفاذ، الیکٹورل ریفارمز (بائیو میٹرک نظام کا نفاذ )،کرپشن سے پاک عدلیہ، احتساب کمیشن، الیکشن کمیشن و دیگر ادارے،کرپشن سے کمائی گئی دولت کو پانامہ اور سوئس بینکوں سے واپس لانا، اور اس دولت سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ،سی پیک کی تکمیل، ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل، توانائی کا بحران ختم کرنا،معاشی اصلاحات کا نفاذ ،ٹریڈ ڈیفیشٹ کا خاتمہ، امن و امان کا قیام (دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب اور رد الفساد کا آخری مرحلہ )، بنیادی ڈھانچہ کا قیام اور سدھار شامل ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے نئے چہرے، ٹیکنوکریٹ، بہترین دماغ اور جدید سوچ کے حامل افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی برطرفی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ فیصلہ کر چکی ہے کہ نظام کی اوور ہالنگ کے لئے نظام کی نئے سرے سے از سر نو تعمیر ہوگی۔ اس قومی حکومت کی توثیق موجودہ پارلیمنٹ کرے گی اور اقتدار اگلے 3 سال کے لئے قومی حکومت کے سپرد کر دے گی۔ آئینی ماہرین اس ممکنہ ڈویلپمنٹ پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Caretaker govt to be formed under gen raheel for 3 years in 2018 claims newspaper in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply