شریف کے داماد کی ضمانت پر رہا ئی کو قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد: نااہل قرار دیے گئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو 9اکتوبر کو لندن سے واپس آتے ہی قومی احتساب بیورو کے ذریعہ گرفتار کر لیے جانے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کرنے کے احتسابی عدالت کے فیصلہ کے خلاف قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
قومی احتساب بیورو کے ریفرینسز کے حوالے سے عدالت میں حاضر ہونے کے لیے بار بار نوٹس بھیجے جانے کے باوجود عدالت میں عدم حاضری کے باعث احتسابی عدالت سےصفدر کے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کے بعد کیپٹن صفدر کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورت سے استدعا کی کہ 50لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے داخل کرنے کے بعد صفدر کو ضمانت پر رہا کردینے کے ا حتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Capt safdars release on bail challenged by nab in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply