حکومت نے قومی اسمبلی میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کیلئے نیا قانون پیش کر دیا

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کے لئے نیا قانون قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاناما لیکس میں مسلم لیگ (ن)کی لیڈر شپ کا نام نہیں اور نہ ہی ہم اس معاملے میں کوئی استثنی چاہتے ہیں، ہماری لیڈر شپ کے جن بچوں کا نام ہے وہ آکر اپنی وضاحت کریں گے جس کے بعد آئین اور قانون کے تحت فیصلہ ہو جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ سقوط ڈھاکا سے لے کر ایبٹ آباد واقعہ تک تمام کمیشن ایک ہی قانون کے تحت بنے لیکن ہم نے کرپشن کی تحقیقات کے لئے نیا قانون قومی اسمبلی میں داخل کردیا ہے جو صرف پاناما لیکس کی تحقیقات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آئندہ کئی دہائیوں کیلئے ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet okays commission of inquiry bill 2016 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply