مقتول حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کو دہشت گرد کہنے پر پاکستان نے ہندوستان کی مذمت کی

لاہور: گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے ایک اجلاس میں وزراءنے اتفاق رائے سے مقتول حزب المجاہدین کمانڈر برہا وانی کو حکومت ہند کے ذریعہ دہشت گرد کہے جانے پر ہندوستان کی مذمت کی۔
وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی میر حاصل خان بزنجونے ڈان کو بتایا کہ کابینی اراکین اس بات پر متفق تھے کہ دنیا بھر میں تمام پاکستانی سفارت خانوں اور خارجہ دفاتر اقوام متحدہ میں مکتوب ارسال کر کے ہندوستانی کشمیر میں ہندوستانی زیادتیوں کے خلاف احتجاج درج کرائیں۔
وزراءنے مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا۔لیکن اس کے لیے کوئی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہو سکی ہے۔حکومت نے کشمیر میں تشدد کے خلاف 19جولائی کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet meeting condemns indian govt for calling burhan wani a terrorist in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply