کراچی میں بس پلٹنے سے 4ہلاک 9زخمی

کراچی: یہاں جمعرا ت کی شام گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر واقع بیت المکرم مسجد کے قریب ایک بس پلٹ گئی جس میں کم ا زکم4افراد ہلاک اور 9دیگر زخمی ہو گئے۔ریسکیو عملہ نے بتایا کہ زخمیوںکو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو بسوں میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں تیز رفتار سے جا رہی تھیں کہ ایک بس کے ڈرائیور کا اسٹئیرنگ وہیل قابو سے باہر ہو گیا اور بس حسان اسکوائر اور نیپا چورنگی کے درمیان سڑک کو تقسیم کرنے کے لئیے حال ہی میں نصب کیے گئے روڈ بلاکس سے ٹکرا کر پلٹ گئی ۔

Title: bus overturns in karachi | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply