پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں بم دھماکہ15ہلاک

پشاور:پاکستان میں خود کش بم دھماکے، ٹائم بم دھماکے اور گھات لگا کر حملے کرنے جیسی مختلف شکلوں میں ہونے والی دہشت گردی کا سلسلہ تھمنے کے بجائے دراز ہوتا جا رہا ہے ۔
دہشت گردی کی تازہ ترین واردات میں انتہا پسندوں نے پشاور میں حکومتی ملازمین کو لے جارہی ایک بس میں بم دھماکہ کر دیا جس میں کم ا زکم15افراد ہلاک اور25دیگر زخمی ہو گئے۔پولس کے مطابق پشاور کی سنہری مسجد کے قریب سول سکریٹریٹ کی ایک بس کونشانہ بنا کر یہ ٹائم بم دھماکہ کیا گیا جو اتنا طاقتور تھا کہ پس کے پراخچے اڑ گئے اور سڑک پر جا بجا گوشت کے لوتھڑے اور خون بہتا دیکھا گیا۔
یہ بس مردان سے پشاور جارہی تھی۔دھماکہ ہوتے ہی مقامی رہائشیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔پولس نے علاقہ کی گھیر ا بندی کر کے زخمیوں کو فوراً ہی لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا۔اسپتال میں زخمیوںکی خصوصی دیھ بھال کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا۔کنٹونمٹ کے پولس سپرنٹنڈنٹ محمد کاشف نے کہا کہ یہ بم بس کے عقب حصے میں رکھا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus bomb blast kills 15 gvt employees in peshawar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply