سخت علیل نواز شریف کی پیر سے پہلے لندن روانگی مشکل،ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے نام حذف نہیں کیا گیا

اسلام آباد:ڈرامائی رخ اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این ) کے رہبر اعلیٰ و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے حذف کرنے میں تاخیر کر دی ۔حکومت کے اس رخ مکے باعث نواز شریف کا اتوار کی صبح بغرض علاج لندن پرواز کرنے کا پروگرام درہم برہم ہو گیا۔

سنیچر کی شام تک بھی نواز کا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹایا نہیں گیا تھا۔کیونکہ قومی احتساب بیورو اور وزارت داخلہ کے عہدیداران کسی نہ کسی بہانے پی ایم ایل این کے بزرگ رہنما کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے حذف کرنے میں لیت و لعل سے کام لیتے رہے۔69سالہ نواز شریف کو اپنے بھائی و پی ایم ایل این کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف کے ہمراہ آج (اتوار)صبح لندن پرواز کرجانا تھا۔

ان کی روانگی کے متام انتظامات مکمل ہو چکے تھے لیکن آخری لمحات میں پی ٹی آئی حکومت نے چال چلتے ہوئے ان کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا۔پی ایم ایل این کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ جمعہ کے روزحکومت نے تو یہ کہا تھا کہ مسٹر نوازز شریف کا ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے محض رسمی طور پر نام ہٹانا ہے کیونکہ نام تو سمجھیے ہے ہی نہیں۔

اسی ذریعہ نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حیرت ہے کہ و زیر اعظم عمران خان اور ان کے مشیر نعیم الحق اور وزیر خارجہ شاہ ممحمود قریشی کے مثبت بیانات کے باوجود نواز شریف کا نام نو فلائی لسٹ سے کیوں خارج نہیں کیا جا سکا۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کہیںنہ کہیں دال میں کچھ کالا ہے۔

ذریعہ نے مزید کہا کہ اس وقت نواز شریف کی صحت اتنی خراب ہے کہ ان کے لیے ایک ایک پل نہایت قیمتی ہے ۔جوں جوں وقت گذر رہا ہے ان کے پلیٹلس میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے۔اور حکومت کی لیت و لعل صورت حال اور بھی بدتر اور مایوس کن کر رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bureaucratic impediments delay nawazs departure in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.