قومی احتساب بیورو نے 40ارب روپے کے گھپلے میں ملوث بیورو کریٹ کو الزامات سے بری کر دیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے ایک فیصلہ پر جس میں اس نے سنگین نوعیت کی مالی بدعنوانیوں میں ملوث ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار کو پاک و طاہر قرار د دے کر اس کی رہائی کی راہ ہموار کر دی،حزب اختلاف اور قانونی حلقوں میں ابروئیں تن جانا متوقع ہے اور ان حلقوں میں قومی احتساب بیورو کی معتبریت، افادیت اور دیانتداری پر سوال کھڑے کیے جا سکتے ہیں۔بلوچستان کے سابق سکریٹری مالیات مشتاق احمد رائے سانی اس سال ماہ مئی میں اس وقت ابلاغی ذرائع کی سرخیوں میں آگئے تھے جب قومی احتساب بیورو نے ان کو حراست میں لینے کے چند گھنٹے بعد کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ سے 73کروڑ روپے ضبط کیے تھے۔جب اتنی بڑی رقم کی برآمدگی کی گتھی سلجھنا شروع ہوئی تو سکریٹری مالیات کے خلاف کئی معاملات سامنے آئے جس میں کراچی میںکم و بیش درجن بھر مکانات ان کی ملکیت میں نکلے۔ ان مکانات کی مجموعی قیمت تقریباً2ارب روپے تھی۔ملزم کے قبضہ سے معلوم ذرائع کے علاوہ اتنی کثیر رقم و املاک پر مشتمل غیر قانونی اثاثہ جات کا سراغ لگنے پر بظاہر ایسا محسو س ہو رہا تھا کہ اس کا اختتام ان کے جیل جانے پر ہی ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bureaucrat facing rs40bn corruption charges cleared in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply