لندن ٹیکسیوں پر پاکستان مخالف نعرے چسپاں کرنے پر برطانوی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد: خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ نے برطانوی ہائی کمشنر متعین پاکستان تھامس ڈریو کو طلب کر کے لند ن کی ٹیکسیوں پر لکھے نعروں پر، جو براہ راست پاکستان کی علاقائی یکجہتی اور اقتدار اعلیٰ پر حملہ ہیں، سخت احتجاج درج کرایا۔
خارجہ دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ہائی کمشنر کو مطلع کیا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی رو شنی میں بدنیتی پر مبنی مواد والے اشتہارا ت کو خارج کیا جائے جو ہماری علاقائی یکجیتی اور خود مختاری کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر متعین لندن نے بھی خارجہ و دولت مشترکہ کے دفتر میںیہ معاملہ اٹھایا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British high commissioner summoned over malicious anti pakistan slogans on london cabs in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment