ہاوسنگ سوسائٹی گھپلے میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا داماد دوبئی میں گرفتار

اسلام آباد: اربوں روپے کے ایڈن ہاو¿سنگ سوسائٹی اسکینڈل کے حوالے سے ایک کیس میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد کو دوبئی میں گرفتار کر لیا گیا۔

ان کی گرفتاری کو وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔ چودھری نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مرتضیٰ امجد کی گرفتاری کو احتساب کے لیے حکومت کی مہم میں ایک زبردست کامیابی بتایا۔

ان کی گرفتاری کے وارنٹ قومی احتساب بیورو نے جاری کیے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق چیف جسٹس نے ہاو¿سنگ اسکیم سے متعلق ایک کیس کی خود سماعت کر کے چونکا دینے والا فیصلہ سنایا اور پھر اس کے مالکان کو راحت دی کیونکہ وہ سبھی ان کی بیٹی کے سسرالی رشتہ دار تھے۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ ایڈن ہاو¿سنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں سے جعل سازی کرنے والے دیگرملزمان میں خود چیف جسٹس چودھری افتخار کے بیٹے ارسلان افتخار ، ان کی بیٹی اور ان کے سمدھی شامل ہیں۔

ان کی بھی عنقریب گرفتاری عمل میں آنے والی ہے۔ فواد نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس کیس کے تمام نامزد ملزموں کوجلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Breakthrough in eden housing scam as ex cjp iftikhar chaudhrys son in law arrested from dubai in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply