لاہور میں تبلیغی جماعت کے اجتماع گاہ کے قریب خود کش دھماکہ 9ہلاک27 زخمی

لاہور: پولس کے مطابق مشرقی پاکستان کے لاہور شہر کے قریب رائے ونڈ علاقہ میں جاری تبلیغی جماعت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے والے فرزندگان اسلام مغرب کی نماز کے بعد اس وقت ایک بھیانک حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے جب ایک مشتبہ خود کش بمبار نے اجتماع گاہ سے پہلے ہی وہاں تعینات پولس کی گرفت میں آنے سے بچنے کے لیے پولس چوکی کے قریب ہی خود کو دھماکہ کر کے اڑا لیا۔
اس طاقتور خود کش دھماکے میں پانچ پولس اہلکار اور 4رہگیروں سمیت9افراد ہلاک اور 27دیگر زخمی ہو گئے۔ اس امر کا خدشہ ہے کہ ہلاک شدگان و زخمیوںمیں اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے بھی شامل ہیں۔کیونکہ مغرب کی نماز کے بعد عشاءتک کے وقفہ کے دوران شرکاءاجتماع گلی میں گھوم رہے تھے اور کچھ خریداری کر رہے تھے۔
لاہور پولس کے سربراہ حیدر اشرف کے مطابق جائے واردات سے ملے شواہد بھی اس کے خود کش دھماکہ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں کیونکہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں ایک شخص کے خون آلود جسمانی اعضاءملے ہیں۔
تاہم اپنی تسلی کے لیے تفتیش کار اور دھماکہ خیز مواد کے ماہرین تحقیقات کر ہے ہیںکہ کہیں یہ بم پولس چوکی کے قریب تو نصب نہیں کیا گیا تھا۔جائے واردات پر پایا جانے والا سازو سامان اور لاش کے اعضاءاس امر کی گواہی دے رہے ہیں کہ خود کش بمبار موٹر سائیکل پر تھا۔

Title: bomb kills 9 wounds 27 in eastern pakistan | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply