لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرزبردست دھماکہ،بھاری جانی نقصان کا خدشہ

لاہور: یہاں پنجاب اسمبلی کے باہر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد کے ہلا ک و زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔دھماکہ مال روڈ پر ہوا۔ریسکیو سروسز بشمول ایمبولنسیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچ گئیں ۔
زخمیوں کو مایو اسپتال اور سر گنگا رام اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جس وقت یہ بم دھماکہ ہوا تو وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ کیونکہ مال روڈ پر فارما مینو فیکچچرز اور دوا فروشوں کا دھرنا تھا۔سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیر لیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb explodes on lahores mall road in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply