خیبر پختون خوا کے سابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر بم دھماکہ

پشاور:پولس کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختون خوا کے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی مردان رہائش گاہ کے باہر ایک بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ اکبر پھاٹک پرہوتی کی رہائش گاہ کے عین سامنے ٹریفک پولس کی ایک چوکی پر ایک چھتری میں یہ بم چھپا کر رکھا گیا تھا۔ٹریفک پولس والے جب ڈیوٹی پر ہوتے ہیں تو دھوپ کی تمازت سے بچنے کے لیے اس چھتری کو تان لیتے ہیں۔دھماکہ کے بعد بموں کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ یہ بم بنانے میں تقریباً500گرام دھماکہ خیز مادے کا استعمال کیا گیا۔ کردان کے پولس سپرنٹنڈنٹ سیف اللہ گاندا پور نے بتایا کہ دھماکہ سے وہاں سے گزر رہا ایک راہگیر زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا۔
فروری 2013میں بھی ان پر اس وقت قاتلانہ حملہ ہوا تھا جب وہ وزیر اعلیٰ تھے۔اس وقت بھی مردان میں ان کے قافلہ پر خود کش حملہ کے ساتھ ساتھ ہتھ گولوں سے بھی حملہ کیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: bomb attack near home of former kp cm in mardan leaves one injured in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply