کوٹ لکھپت جیل میں ہلاک ہندوستانی قیدی کرپال سنگھ کی میت ہندوستان کے حوالے

واگہہ: لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پراسرار حالات میں مرنے والے ہندوستانی قیدی کرپال سنگھ کی لاش واگہہ انٹرنیشنل بارڈر پو لا کر ہندوستانی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ جہاں سے ہندوستانی حکام اس کی لاش کو قانونی تقاضے و کاغذی خانہ پری کرنے کے لیے اس کی لاش کو انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) لے گئے۔
کرپال سنگھ کے گھر والوں نے گذشتہ ہفتہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے پاکستانی جیلوں میں ہندوستانی قیدیوں سے انسانیت سوز سلوک کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔وزیر داخلہ نے ملاقاتیوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کرپال سنگھ کی لاش کو وطن واپس لانے کے کے لیے تمام انتظاماے کیے جائیں گے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی کرپال سنگھ کے لواحقین کو یقین دلایا تھا کہ کرپال سنگھ کی میت وطن واپس لائی جائےگی۔
کرپال سنگھ کے گھر والوں نے پاکستان کے اس دعوے کوخرج کر دیا تھا کہ کرپال سنگھ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔اور مطالبہکیا تھا کہ کرپال کی موت کا اصل سبب جاننے کے لیے اس کا پوسٹمارٹم کرایا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: body of indian prisoner kirpal singh who died in pak jail handed over to india in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply