بلوچستان میں گولیوں سے چھلنی 15لاشوں کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

اسلام آباد: بلوچستان میں ایران کی سرحد سے متصل علاقہ میں پائی جانے والی گولیوں سے چھلنی 15لاشوں کو جمعرات کے روز لاہور لے آیا گیا۔ ان لوگوں کو نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کر دیا تھا۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگتی نے بتایا کہ ان لوگوں کی کیچھ کے بلیو ڈا گوراک علاقہ میں مارا گیا ۔ہلاک شدگان منڈی بہاءالدین، سیلاکوٹ اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے رہائشی ہیں۔
میر سرفراز میتوں کے ساتھ لاہور آئے ہیں۔میتوں کی نماز جنازہ سخت حفاظتی بندوبست میں تربت میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوا اور دیگر فوجی و غیر فوجی افسران نے شرکت کی۔

Title: bodies of 15 killed in turbat flown to lahore | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply