بلوچستان میں بی این پی رہنما بندوق برداروں کی فائرنگ میں ہلاک

کوئٹہ:کوئٹہ کی ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے بی این پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں رہنما ملک نوید دہوار اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملک نوید دہوار بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچ نیشل پارٹی کے رہنما ہیں اور آج صبح کوئٹہ میں موجود اپنی رہائش گاہ سے شوروم پر جارہے تھے کہ ارباب کرم خان روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملک نوید اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تاہم ملک نوید دہوار اور ان کا محافظ موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bnp leader guard gunned down in quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply