لادن نے پاکستان کو اپنا دشمن سمجھتا تھا:جلیل عباس گیلانی

واشنگٹن: امریکہ میں واقع پاکستان کے سفیر جلیل عباس گیلانی نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن پاکستان کو اپنا دشمن سمجھتا تھا اوراس نے اس ملک کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
گیلانی نے امریکی کانگریس کی ریپبلیکن پارٹی کے رکن ٹیڈپو کو لکھے خط میں انہیں بتایا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دینے والا ملک نہیں بلکہ اس کا شکار ملک ہے۔
کانگریس کے ریپبلیکن رکن ٹیڈپو امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف رکن مانے جاتے ہیں اور ایک بار انہوں نے کانگریس کی سماعت کے دوران پاکستان کے خلاف سخت تبصرہ کرتے ہوئے پوچھاتھا کہ پاکستان امریکی دشمن ملک ہے یادوست۔
انہوں نے پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والا ملک بتایا تھا۔ مسٹر گیلانی نے امریکی رکن پارلیمنٹ کو لکھا ہے کہ اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے برسوں بعد اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان کو نہ تو اس کی اپنے یہاں موجودگی کی اطلاع تھی اور نہ ہی اس نے اس کی مدد کی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bin laden damaged pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply