ارب پتی نواز شریف کی بیرون ملک کوئی دولت نہیں ،مگر یو کے مقیم بیٹا بے تحاشہ دولت بھیجتا ہے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممبران نیشنل اسمبلی کے اثاثہ جات کے گوشواروں کی جو فہرست جاری کی ہے اس کی رو سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بیرون کوئی اثاثے نہیں ہیں ہاں البتہ ان کا بیٹا حسین نواز ، جو یو کے میں مقیم ہے ،ایک کثیر رقم بھیجتا ہے۔پناما لیکس کے بعد، جس میں آف شور کمپنیوں سے سیاستدانوں کے تعلق کا انکشاف کیا گیا تھا، ہونے والے ہنگاموں کے درمیان 2015کے دوران اثاثوں کے حوالے سے جاری گوشواروں کے مطابق وزیر اعظم اور ان کے اہل و عیال کی دولت 2ارب روپے کے آس پاس ہے۔ جو محض چار سال کے دوران دوگنی ہو گئی۔2011میں ان کے کل اثاثہ جات 166ملین روپے کے تھے جو2012میں261.6ملین اور پھر 2013میں 1.82ملین کے ہوگئے جس نے انہیں ارب پتی ثابت کر دیا۔ اس ے بعد2014میں ان کے اثاثے بڑھ کر 2بلین روپے ہوگئے۔مسٹر شریف کو 2015میں اپنے بیٹے حسین نواز سے 215ملین روپے ملے تھے۔اس سے قبل انہیں 2013اور2014میں بالترتیب 197.5 ملین اور239ملین روپے کی رقم موصول ہوئی تھی۔ مرسیڈیز گاڑیوں کی طرح ایک ٹویوٹا لینڈ کروزر بھی ایک نامعلوم شخص نے نواز شریف کو ہدیہ کے طور پر دی تھی۔ان کے کئی غیر ملکی اور ملکی بینک کھاتے بھی ہیں۔بے تحاشی زرعی زمین کے علاوہ بری بڑیصنعتوں میں ان کی زبردست سرمایہ کاری ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Billionaire pm has no assets abroad ecp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply