پاکستان کے یوم آزادی پر تہران میں جگہ جگہ مبارکباد کے بینرز اور بل بورڈ آویزاں

اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے ایک نشریہ کے مطابق پاکستان کے 72ویں یوم آزادی پرایران کے دارالخلافہ تہران میں جا بجا بڑے بڑے بینرز اور بل بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں ۔

جن میں پاکستان کو مبارکباد دی گئی ہے اور ان پر پاکستان کے چاروں صوبوں کی تاریخی یادگاریںدکھائی گئی ہیں۔پاکستان کو پیغام مبارکباد والے یہ ہورڈنگز پورے تہران میں تمام شاہراہوں اور پلوں پر آویزاں کیے گئے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اس موقع پو پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔

ایران کے صدرحسن روحانی نے وزیر اعظم منتظر عمران خان کو فون کر کے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے تعلقات نہ صرف ایک پڑوسی جیسے ہیں بلکہ یکساں مذہب اور ثقافتی اقدار کے حامل ہونے کے باعث بہت گہرے ہیں۔

عمران خان نے عروحانی کے جواب میں ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ خصوصی تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔نیز سفارتی سطح پر تعلقات میں بھی مزید سدھار لانا چاہتے ہیں۔واضح ہو کہپاکستان کے ساتھ ایران کے تعلقا ت طویل عرصہ سے نشیب و فراز سے گذر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Billboards celebrating pakistans independence day put up in iran capital in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply