ہند دوست نواز کو ووٹ نہ دیں :کشمیریوں کو بلاول کی تلقین

باغ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو ووٹ نہ دیں کیونکہ پی ایم ایل این کی جیت کا مطلب نواز شریف کی ہند نواز پالیسیوں کی توثیق ہوگا۔ پی پی پی چیرمین نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کو پنامہ لیکس پر جوب دینا پڑے گا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے باغ ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیرمین نے کہاکہ نواز شریف کی وزیر اعظم مودی سے دوستی اس خطہ کے عوام کی کھلی توہین ہے
کیونکہ ہندوستانی وزیر اعظم ہی گجرات خونریزی کے ذمہ دار ہیں اورمودی کے دور اقتدار میں کشمیر ی عوام کو اب تک کے سب سے خراب قسم کی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bilawal urges kashmiris not to vote for india friendly nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply