سیاست کی عدلیہ کاری جمہوریت کے حق میں نقصان دہ:بلاول بھٹو

حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاست کی عدلیہ کاری جمہوریت کی صحت کے لیے اچھی نہیں ہے اور حکومتی اداروں کا اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے ایک دوسرے کے معاملات میں ٹانگ اڑانے اور مداخلت کرنے سے ادارے کمزور پڑ جائیںگے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی سرگرمی کو کم کیا جانا چاہیے اور عدلیہ کو صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے کیونکہ اگر سیاستداں عوام کی توقعات پر پورے نہ اترے تو لوگوں کے پاس سیاستدانوں کو مسترد کرنے کا متبادل ہوتا ہے۔
انہوں نے 18ویں ترمیم کو واپس لینے کے کسی بھی اقدام کی شد ت سے مزاحمت کرنے کا بھی عہد کیا۔مسٹر بھٹو نے یہ بات قاسم آباد میں جام ساقی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، سند پی پی پی صدر نثار خسرو اور دیگر پی پی پی لیڈربھی موجود تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bilawal says judicialisation of politics not good for democracy in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply