سلمان تاثیر کو ساتویں برسی پر پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو نے خراج عقیدت پیش کیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کی7ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
جمعرات کوبلاول ہاؤس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلمان تاثیر نے کچلے اور پسے ہوئے طبقات کی حمایت کی۔ سلمان تاثیر نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر مطلق العنان حکومتوں کے خلاف مزاحمت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقتول لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کا بیش قیمت اثاثہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان تاثیر 1973 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی کے حامی تھے اور آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے۔واضح رہے کہ 4جنوری2011کو اسلام آباد میں ایک مذہبی انتہا پسند ممتاز قادری نے سلامن تاثیر پر توہین رسالت کا الزام لگا کر ان کے سینے میں اپنی رائفل سے27گولیاں اتار دی تھیں۔
ممتاز قادری اپنے الزام کو ثابت نہیں کر سکا تھا اور سپریم کورٹ نے اسے سزائے موت سنادی تھی۔ اسے29فروری2016کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bilawal pays tribute to salmaan taseer shaheed on 7th anniversary in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply