ملک کے دو لاڈلوں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے:بلاول بھٹو

بدین: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیر مین بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہ ملک کے دو لاڈلوں اور دلاروں کے درمیان ٹھنی ہوئی ہے۔ ایک لاڈلا کہتا ہے کہ اس کے پاس دولت ہے اس کو کہا جاتا ہے کہ وہ اثاثے اس کے نہیں ہیں۔
اور دوسر لاڈلا کہتا ہے اس کے پاس اثاثہ نہیںہے لیکن عدالت کہتی ہے کہ اس کے پاس مال و دولت ہے۔یہ دو لاڈلوںکے درمیان لڑائی ہے۔قصور میں ایک سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر اس کے قتل کی بہیمانہ واردات کا ذکر کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ایسا واقعہ کوئی پہلا نہیں ہے۔
انہوں نے قصور وارادات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران پولس کے ہاتھوں دو احتجاجیوں کے قتل کی بھی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہآخر پنجاب پولس نہتے لوگوں کو کیوں نشانہ بناتی ہے۔قوم کو بتانے کی ضرورت ہے کہ شریف برادران پنجاب کے شہریوں سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔
انہوں نے شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگ بہت سمجھدار ہیں اور وہ دونوں بھائیوں کے اصلی چہرے پہچانتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bilawal lashes out at nawaz sharif imran khan in badin rally in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply