نماز جمعہ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرے گی:بلاول بھٹوکی میر واعظ کو یقین دہانی

سری نگر: حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے اعلیٰ کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں بھڑک اٹھنے والی احتجاجی لہرکے درمیان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کے ساتھ فون پر رابطہ کرکے کشمیر کی موجودہ ابتر اور مخدوش صورتحال پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔
حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے کہا کہ مسٹربلاول نے میرواعظ کے ساتھ بات چیت کے دوران کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں درجنوں نوجوانوں کی ہلاکت اور سینکڑوں کو شدید زخمی اور ناکارہ بنانے کی کاروائیوں کی شدید مذمت کی۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے میرواعظ کو بتایا ہے کہ کل نماز جمعہ کے موقعہ پرپاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے جارہی ہیں۔ انہوں نے میرواعظ سے کہا ہے ’ہم کشمیری عوام اور قیادت کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور کشمیر ی عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں‘۔
حریت ترجمان نے کہا کہ مسٹر بلاول بھٹو نے حریت چیئرمین میرواعظ کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کی ’پیپلز پارٹی کے بانی سربراہ ذولفقار علی بھٹو اور میری والدہ بے نظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے جذبات اور امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کی پرزور وکالت کی ہے ۔
بلاول نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے ہماری پارٹی اور پاکستانی عوام پابند عہد ہیں‘۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bilawal bhutto telephones mirwaiz over kashmir issue in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply