مولانا فضل آزاد ی مارچ سے قبل حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کی کانفرنس بلائیں:بلاول اور اسفند یار کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے جمیعت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی کثیر جماعتی کانفرنس بلائیں اور انہیں 27اکتوبر کے حکومت مخالف مارچ کے لیے اپنی حکمت عملی بتائیں اور اس میں شرکت کرنے والی دیگر پارٹیوں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں۔

پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان کے درمیان ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ خان بابر اور عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی برطرفی اور نئے آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے کم از کم یکساں ایجنڈے پر حزب اختلاف کی تمام جماعتیں متحد ہیں ۔

مسٹر بابر نے کہ اس بات پر تمام اپوزیشن پارٹیوں میں اتفاق ہے کہ اس سلیکٹڈ حکومت کا بوریہ بسترا باندھ کر اسے ایوان اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے کا وقت آن پہنچا ہے کیونکہ اس نے ملک کی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

بابر نے کہا کہ ہم نے تجویز کیا ہے کہ 27 جمیعت علمائے اسلام فضل کے پرچم تلے 27اکتوبر کے مجوزہ ”آزادی مارچ“کے معاملہ پر حزب اختلاف کی جماعتوں کی کثیر جماعتی کانفرنس بلائی جانی چاہئے۔

اور اگر یہ کانفرنس نہ بلائی گئی تو پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اپنی اپنی مرکزی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کر کے آزادی مارچ میں شرکت کے طریقہ کار اور اس مارچ میں جس حد تک شرکت کر سکتی ہیں اس کا فیصلہ کریں گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bilawal asfandyar want jui f to call mpc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.