بگٹی قتل کیس میں بلوچستان ہائی کورٹ سے پرویز مشرف کے وارنٹ جاری

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق بلوچ قوم پرست رہنما نواب اکبر خان بگٹی کے قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے یہ وارنٹ انسداد دہشت گردی عدالت سے پرویز مشرف کو اس کیس میںبری کیے جانے وک چینلج کرنے والی نظر ثانی عذر داری کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیے۔ جسٹس جمال منڈو خیل اور جسٹس ظہیر الدین ککر نے اکبر بگٹی کے بیٹے نوابزادہ جمیل بگٹی کی ریویو پٹیشن کی سماعت کی۔
پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے یہ عذر پیش کیا کہ حفظتی نقطہ نظر سے ان کے موکل عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں ۔لیکن بگٹی کے وکیل نے شکوہ کیا کہ بار بار طلب کے جانے کے باوجود سابق صدر مشرف عدالت مین بہ نفس نفیس حاضر نہیں ہوئے۔جس پر عدالت نے انتظامیہکو ہادیت کی کہ وہ پرویز مشرف کی عدالت آمد پر ان کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات کرے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhc issues arrest warrants for musharraf in akbar bugti murder case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply