بے نظیر قتل کیس میں جیل میں قید دو پولس افسروں کی ضمانت منسوخی کی عرضی خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں 17سال کی قید کی سزا کاٹ رہے دو پولس افسروں کی ضمانت منسوخ کرنے کی عرضی خارج کر دی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی والی ایک دوججی بنچ نے اس کیس میں ماخوذسابق سٹی پولس افسر (سی پی او) سعود عزیز اور پولس سپرنٹنڈنٹ خرم شہزاد کو ضمانت پر چھوڑنے کے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف عذر داریوں کی سماعت کی۔

دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے عرضی مسترد کر دی اور ان دونوں پولس افسروں کو ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلہ کو درست قرار دیا۔31اگست2017کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ان دونوں افسروں سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17سال کی سزائے قید سنائی تھی۔

تاہم ہائی کورٹ نے بعد میں ضانت پر رہا کر دیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، فرحت اللہ بابر، مہرین انور راجہ اور دیگر پارٹی لیڈرز جمعہ کی سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Benazir murder case sc rejects petition seeking suspension of police officers bail in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply