بے نظیر قتل مقدمہ میں 5 ملزمان بری ،2پولس افسروں کو سزائے قید،پرویز مشرف اشتہاری قرار دیے گئے

راولپنڈی: یہاں کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی ایس)نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پانچ اصل ملزموں کو، جوکالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ تھے،بری کر تے ہوئے 2پولس افسران کو 17سال کی قید سنائی اور صابق فوجی حکمراں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ضمانت پر رہاسعود عزیز جو 2007میں سابق وزیر اعظم کے قتل کے وقت راولپنڈی کے پولس سربراہ تھے اور خرم شہزاد جو روال ٹاو¿ن میں 10سال سے پولس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے ،سزا سنائے جاتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیے گئے۔رفاقت حسین،حسین گل، شیر زماں، اعتزاز شاہ اور عبد الرشید نام کے دیگر پانچ ملزمین کو ، جو تحریک طالبان پاکستان کے مشتبہ تھے، تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔دونوں پولس افسران پر فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں مزید 6ماہ سزا بھگنا پڑے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Benazir murder case atc acquits 5 accused declares musharraf an absconder in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply