کلثوم نواز کی میت آج رات پاکستان پہنچ جائے گی،شہباز شریف لندن پہنچ گئے

لندن : سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لا کر نواز شریف کے آبائی قصبہ جاتی امرامیں ان کی تدفین کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر و قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔

جہاں سے وہ آج رات کو نواز شریف کی بیٹی اسما اور ان کے بیٹے حسین نواز کی دو بیٹیوں کے ساتھ کلثوم نواز کی میت لے کر پاکستان پہنچ جائیں گے۔ بیگم کلثوم کی لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ظہر اور پھر جنازے کی نمازکے بعد پاکستان روانہ کر دی جائے گی۔ سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹے حسن اور حسین اپنی والدہ کی تدفین میں،جو جمعہ کو جاتی امرا میں کی جائے گی،شرکت نہیں کریں گے۔

لندن میںہوائی اڈے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑی حوصلہ مند خاتون تھیں اور انہوں نے مشکل حالات کا خاص طور پر 1999میں جب انہیں مارشل لاءکا سامنا کرنا پڑا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

سابق وزیر اعظم ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کی بابت استفسار کیے جانے پر شہباز شریف نے کہا کہ قانون میں جہاں تک گنجائش ہوگا استفادہ کیا جائے گا۔اس دوران نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے اپنے چچا سے آکر ملاقات کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Begum kulsooms body to be flown to lahore tonight in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply